Home sticky post 4 میانمار میں آنے والے خوفناک زلزلے نے تباہی مچادی ، ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے متجاوز

میانمار میں آنے والے خوفناک زلزلے نے تباہی مچادی ، ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے متجاوز

Share
Share

میانمار میں آنے والے 7.7 شدت کے زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے اثرات بنکاک تک دیکھے گئے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے کا مرکز میانمار کے دوسرے بڑے شہر منڈلے کے قریب تھا اور جس کی گہرائی زمین میں 10 کلومیٹر تک تھی۔
زلزلے میں متعدد رہائشی عمارتیں گر گئیں اور سیکڑوں افراد ملبے تلے دب گئے جب کہ شہر کا انفرا اسٹرکچر بری طرح تباہ ہوگیا۔
میانمار کی فوجی حکومت نے چھ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے عالمی برادری اور تنظیموں سے مدد کی درخواست کی ہے۔
زلزلے میں ایک مسجد کا کچھ حصہ بھی منہدم ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 نمازی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک ہلاکتوں کی تعداد ہزار سے تجاوز کرچکی ہے اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ تعداد ہزار سے دس ہزار کے درمیان ہوسکتی ہے۔
بنکاک میں بھی فلک بوس عمارتیں لرز اْٹھیں۔ لگژری ہوٹلز کی چھت پر بنے سوئمنگ پول کا پانی آبشار کی طرح زمین پر گرنے لگا۔
بنکاک میں زلزلے کے باعث 30 منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی۔ جس میں کم از کم 8 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے جب کہ 100 سے زیادہ افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

Share
Related Articles

ہرمشکل وقت میں اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ترک صدر

استنبول:ترک صدر رجب طیب اردوان نے برادر ملک پاکستان اور پاکستانی قوم...

بھارتی طیاروں کو گرانے والے جے ایف 17 تھنڈر کی خصوصیات کیا ہیں؟

اسلام آباد:بھارت کے خلاف معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں برتری...

جنگ میں بدترین شکست کی وجہ سے مودی شدید غصے میں ہے، عمران خان

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ...

جنید اکبر نے پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر نے پبلک...