Home Uncategorized سیکنڈز میں روایتی پین سے ڈیجیٹل قلم میں تبدیل ہونے والا ڈیجیٹل پن تیار

سیکنڈز میں روایتی پین سے ڈیجیٹل قلم میں تبدیل ہونے والا ڈیجیٹل پن تیار

Share
Share

لندن: جدید دنیا میں ہم کاغذ پر کم لکھتے ہیں اور کمپیوٹر پر زیادہ تحریر کررہے ہیں۔ اسی تناظر میں نْووا نامی قلم بنایا گیا ہے جو ایک جانب عام روایتی پین ہے تو دوسری جانب اس سے لکھی تحریر فوری طور پر ڈیجیٹل تصویر یا ٹیکسٹ میں تبدیل ہوکر اسمارٹ فون یا ٹیبلٹ پر منتقل ہوتی رہتی ہے۔

یوں آپ تحریر، خاکوں اور تصاویر کو فوری طور پر ڈجیٹل بناسکتے ہیں۔ نْووا سیکنڈوں میں روایتی پین سے ڈیجیٹل قلم میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ دوسری جانب یہ بلیو ٹوتھ یا ایپ کی بدولت ڈیٹا متعلقہ ہارڈویئر پلیٹ فارم تک بھیجتا رہتا ہے۔

دوسری جانب یہ سنکنگ عمل بھی رکھتا ہے یعنی آپ اسے حقیقی وقت میں کمپیوٹر یا کسی بھی آلے سے جوڑ سکتے ہیں۔ اب اس صورت میں جو کچھ لکھا جائے گا وہ فوری طور پر اسکرین پر نمودار ہونا شروع ہوجاتا ہے۔ پین میں سیاہی کے لیے عام کارٹریج استعمال کی گء ہے جو ہرجگہ دستیاب ہے۔

نْووا پین بالخصوص فنکاروں، طلبا و طالبات اور ڈیزائنر کے لیے بنایا گیا ہے جو اپنے خاکوں کو بنا کر اسے ڈیجیٹل کینوس پر منتقل کرکے مزید ایڈٹ کرنا چاہتے ہیں۔ جہاں تک قیمت کا سوال ہے تو 45 فیصد رعایت کے ساتھ تعارفی قیمت 199 ڈالر رکھی گئی ہے۔ اس کے ساتھ تین عدد بال پوائنٹ روشنائی والی کارٹریج بھی دی جارہی ہیں۔

اس کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ نب کے ساتھ ہی ایک جدید کیمرہ نصب ہے جو تحریر پڑھ کر ڈیجیٹائز کرتا رہتا ہے۔ یہ ایجاد کنزیومر الیکٹرانکس شو (سی ای ایس) 2023 میں ایوارڈ لے چکی ہے تاہم 2024 کے اوئل میں ہی اسے خریدا جاسکے گا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...