Home نیوز پاکستان وزیراعظم کا جلاوٴ گھیراوٴ میں ملوث تمام افراد کی 72 گھنٹوں میں گرفتاری کا حکم

وزیراعظم کا جلاوٴ گھیراوٴ میں ملوث تمام افراد کی 72 گھنٹوں میں گرفتاری کا حکم

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران جلاوٴ گھیراوٴ میں ملوث تمام افراد کی 72 گھنٹوں میں گرفتاری کا حکم دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ میں نے سرکاری و نجی املاک کی لوٹ مار، انہیں تباہ و برباد کرنے اور جلاوٴ گھیراوٴ میں ملوث تمام عناصر، ان کے سہولت کاروں اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کو گرفتار کرنے کیلیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو 72 گھنٹے کا ہدف دیا ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ ان عناصر کی نشاندہی کے لئے ٹیکنالوجی کی پوری مدد لی جائے اور انٹیلی جنس وسائل کو استعمال کیا جائے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ان عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانا حکومت کا امتحان ہے۔ ان تمام افراد پر دہشت گردی کی عدالتوں میں مقدمات چلائے جائیں گے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں بسنت 2027: پتنگ بازی کیلئے سخت قواعد و ضوابط کا اعلان

لاہور: حکومت پنجاب نے بسنت 2027 کے لیے پتنگ بازی سے متعلق...

سرداری نظام پر عدالت کا بڑا فیصلہ: اختیارات ختم!

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے سرداری نظام اور شناختی دستاویزات کی...

یومِ مزدور 2026: پاکستان سمیت دنیا بھر میں محنت کشوں کو خراجِ تحسین

اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یکم مئی کو یومِ...