Home نیوز پاکستان دبئی سے آنیوالی پرواز میں نشے میں دھت مسافر نے عملے کے رکن کو مکا دے مارا

دبئی سے آنیوالی پرواز میں نشے میں دھت مسافر نے عملے کے رکن کو مکا دے مارا

Share
Share

راولپنڈی: دبئی سے اسلام آباد آنے والی پرواز میں نشے میں دھت ایک مسافر نے عملے کے رکن کو گھونسہ دے مارا۔

ذرائع کے مطابق دبئی سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد آنے والے نجی ائرلائن کی ایک پرواز میں شراب کے نشے میں دھت مسافر نے ہنگامہ آرائی کی اور دوران پرواز عملے کے ایک رکن کو گھونسہ دے مارا۔

بعد ازاں ائرلائن اسٹاف نے مسافر کو قابو کرکے طیارے میں بٹھائے رکھا۔پائلٹ کے کنٹرول ٹاور کو آگاہ کیے جانے پر نیو اسلام آباد ائرپورٹ پر سے ایس ایف کو الرٹ کردیاگیا اور طیارے کی لینڈنگ کےبعد حسن نامی مسافر کو ہتھکڑی لگا کر تحویل میں لے کر طیارے سے اتارا گیا ۔

نشے میں دھت مسافر کو کڑی نگرانی میں اے ایس ایف کنٹرول روم منتقل کرکے پوچھ گچھ کی گئی۔ مسافر نے ائرلائن انتظامیہ سے تحریری معافی مانگ لی، جس پر اسے گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق مسافر اسلام آباد کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...