Home نیوز پاکستان میلبرن اسٹیڈیم میں خاتون پرستار نے بابر اعظم سے دلچسپ فرمائش کردی

میلبرن اسٹیڈیم میں خاتون پرستار نے بابر اعظم سے دلچسپ فرمائش کردی

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران اسٹیڈیم میں موجود ایک خاتون پرستار نے بابر اعظم سے انوکھی فرمائش کردی ۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے میلبرن میں کھیلا جائے گا۔پاکستان کرکٹ ٹیم میلبرن پہنچ چکی ہے جہاں اسٹیڈیم میں ٹیم پریکٹس کررہی ہے۔

ایک پریکٹس سیشن کے دوران بابر اعظم نے اسٹیڈیم میں موجود شائقین سے بات چیت کی تو اس دوران ایک خاتون پرستار نے بابر اعظم سے ان کی ہیٹ مانگ لی۔

بابر اعظم جب مداحوں کو آٹوگراف دے رہے تھے تو ایک خاتون نے کہا کہ بھائی مجھے آپ کی ہیٹ چاہیے۔جواب میں سابق کپتان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میرے پاس بھی ایک ہی ہے۔

خیال رہے کہ پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دی تھی جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 3 میچز کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے میلبرن میں شیڈول ہے جبکہ تیسرا میچ 3 جنوری سے سڈنی میں شیڈول ہے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...