Home Uncategorized یو اے ای میں پرفیومز کے ڈپو میں آگ بھڑک اٹھی،9 پاکستانی زخمی

یو اے ای میں پرفیومز کے ڈپو میں آگ بھڑک اٹھی،9 پاکستانی زخمی

Share
Share

دبئی: متحدہ عرب امارات کے شہر عجمان میں سینی ٹائزر اور پرفیوم کے ڈپو میں آتشزدگی میں 9 پاکستانی زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق عجمان میں سینی ٹائزر او رپرفیوم کے ڈپو میں لگنے والی آگ میں جھلسنے والے 9 ملازمین کو خلیفہ بن زید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے 2 کی حالت تشویشناک ہونے پر ابوظہبی کے اسپتال منتقل کیا گیا۔

زخمی ہونے والے تمام افراد پاکستانی تھے جن کی شناخت گلداد ولد شاہ نواز ڈھری ، نواب ولد شاہ نواز، امام بخش ولد خدا بخش سولنگی، محمد اکرم ولد داؤد خان، شاہد ولد ممتاز، ظہور ولد محمد حیات، سکندر ولد عبدالرحیم، اکبر ولد خمیسہ خان اور اعجاز کے نام سے ہوئی ہے۔
زخمی ہونے والے تمام افراد سندھ کے ضلع بے نظیر آباد اور ڈیرہ غازی خان کے رہائشی تھے۔

پاکستان قونصلیٹ جنرل دبئی کے ویلفیئر ونگ نے واقعے کے فوری بعد اسپتال کا دورہ کیا اور متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

یو اے ای میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کے لیے نیک خواہشات اور جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

انہوں نے اس سانحہ کے زخمی پاکستانیوں کو ہر ممکن تعاون کی یقینی دہانی بھی کرائی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...