Home نیوز پاکستان ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہوگی

ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہوگی

Share
Share

اسلام آباد: رواں سال کی دوسری قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 26 فروری سے ہوگا، مہم کے دوران چار کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ملک بھر میں 7 روزہ قومی انسداد پولیو مہم26 فروری سے شروع ہوگی۔ 3 مارچ تک جاری رہنے والی مذکورہ مہم کیلیے تربیت یافتہ پولیو ورکرز کی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جو گھر گھر جاکر 5 سال تک کی عمر کے چار کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔

اس دوران بچوں کی قوت مدافعت میں اضافے کے لیے وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جائے گی۔ وزارت صحت کے مطابق خیبر پختونخوا کے 33 اضلاع کے علاوہ ملک بھر میں یہ مہم چلائی جائے گی۔

کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں1 کروڑ 60لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ پنجاب میں 2کروڑ 30لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 26لاکھ 55ہزارجبکہ اسلام آباد، آزادکشمیر اورگلگت بلتستان میں14لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے دیے جائیں گے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پولیو نے ہمارے بچوں کو بہت نقصان پہنچایا ہے اور اس کا خاتمہ ایک قومی ہدف ہے۔ والدین سے اپیل ہے کہ ویکسین کی اہمیت کو سمجھیں اوراپنے بچوں کو اس مہم میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں ، کیونکہ اگر کل بچّے کو چلنا ہے تو اس کا فیصلہ آج کرنا ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...