Home نیوز پاکستان ‎ہری پورمیں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں آگ بھڑک اٹھی،طالبات کوبحفاظت نکال لیاگیا

‎ہری پورمیں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں آگ بھڑک اٹھی،طالبات کوبحفاظت نکال لیاگیا

Share
Share
  • ہری پور: ہری پورکے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سری کوٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔سکول میں 500 سے زائد طالبات سکول میں موجود تھیں ۔

خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سری کوٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ نے پورے سکول کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، تاہم واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ترجمان ریسکیو ہری پور کا کہنا ہے کہ 500 سے زائد طالبات سکول میں موجود تھیں جنہیں بحفاظت نکال کر گھروں کو بھیج دیا گیا، سکول کا فرنیچر، تمام ریکارڈ اور چھتیں جل گئی ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...