Home سیاست پرویز الہیٰ کے طبی معائنے کے لئے پانچ رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل

پرویز الہیٰ کے طبی معائنے کے لئے پانچ رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل

Share
Share

اسلام آباد:سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے طبی معائنے کیلئے حکومت نے پانچ رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا۔

بورڈ میں امراض قلب، میڈیسن، معدہ، سینہ، جنرل سرجری کے ماہرین شامل ہیں ، طبی ماہرین میں ڈاکٹر ممتاز نیازی، ڈاکٹر تاشفین، ڈاکٹر اسرار، ڈاکٹر اختر بندیشہ، ڈاکٹر علی عارف کے نام شامل کئے گئے۔

ذرائع کے مطابق پرویز الہیٰ کا ایکو کارڈیوگرام، دل اورخون کے ٹیسٹ کئے جائیں گے، میڈیکل بورڈ ٹیسٹ رپورٹس کی بنیاد پر پرویز الہیٰ کا علاج کرے گا، سابق وزیر اعلیٰ کو سینے میں درد کی شکایت ہے۔

واضح رہے کہ پرویز الہیٰ طویل عرصہ سے شوگر، عارضہ قلب میں مبتلا ہیں، اڈیالہ جیل میں گرنے سے پرویز الہیٰ کی تین پسلیاں فریکچر ہوئیں۔

پرویز الہیٰ کو پہلے سے جاری ادویات دی جا رہی ہیں، گزشتہ روز اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، سابق وزیر اعلیٰ پمز کارڈیک سینٹر کے پرائیویٹ روم میں زیرعلاج ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...