Home Uncategorized جرمن میوزیم کے ملازم نے اصلی پینٹگز کو جعلی سے بدل کر فروخت کرڈالا

جرمن میوزیم کے ملازم نے اصلی پینٹگز کو جعلی سے بدل کر فروخت کرڈالا

Share
Share

میونخ: جرمن میوزیم کے ایک سابق ملازم کو حال ہی میں مبینہ طور پر متعدد پینٹنگز کو جعلی کاپیوں کے ساتھ تبدیل کرنے اور اصلی پینٹنگز کو فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی کے پرائیویسی کے سخت قوانین کی وجہ سے میونخ میں ڈوئچز میوزیم کے 30 سالہ سابق ملازم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے تاہم یہ بتایا گیا ہے کہ ملازم نے کم از کم چار پینٹنگز کو کاپیوں سے تبدیل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ 2016 2018 کی مدت میں ملازم نے آرٹ کے فن پاروں کو کئی نیلامیوں میں فروخت کیا اور اس رقم کو قرض ادا کرنے کے لیے استعمال کیا۔ علاوہ ازیں رقم کو پرتعیش سامان خریدنے جیسے رولز رائس گاڑی اور مہنگی کلائی گھڑیاں خریدنے میں بھی سرف کیا۔

عدالت میں سابق ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کیا جس میں اس نے بتایا کہ اس نے اسٹوریج رومز تک رسائی کے موقع سے فائدہ اٹھایا اور قیمتی ثقافتی اثاثے فروخت کیے تاکہ اپنے لیے اعلیٰ معیار زندگی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...