Home نیوز پاکستان موٹرسائیکل کے پہیے میں برقع پھنسنے سے لڑکی جاں بحق

موٹرسائیکل کے پہیے میں برقع پھنسنے سے لڑکی جاں بحق

Share
Share

 

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران نوجوان لڑکی سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے ۔

گلشن نیپا فلائی اوور کے نیچے چیز اپ اسٹور کے قریب ٹریفک حادثے میں نوجوان لڑکی جاں بحق ہوگئی جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفیہ کی شناخت 24 سالہ ایلیا دختر ذوالفقار کے نام سے کی گئی جو کہ والد کے ہمراہ جا رہی تھی کہ اس کا برقع موٹر سائیکل کے پہیے میں پھنس گیا جس کی وجہ سے وہ سڑک پر گر گئی اس دوران عقب سے آنے والی نامعلوم گاڑی نے اسے روند دیا جس کا ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس واقعے کی مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

دریں اثنا عائشہ منزل سے سے واٹر پمپ فیڈرل بی ایریا جانے والی شارع پاکستان پر ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 25 سالہ عبدالباسط کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے تاہم گلبرگ پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...