Home sticky post اسلام آباد میں مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم پر عالمی کانفرنس رواں ماہ ہوگی

اسلام آباد میں مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم پر عالمی کانفرنس رواں ماہ ہوگی

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم پر عالمی سربراہی کانفرنس کی میزبانی کرے گا جو رواں ماہ ہوگی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کی وزارت 11 تا 12 جنوری 2025 کو مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم پر عالمی سربراہی کانفرنس کی میزبانی کرے گی۔

دفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق تقریب کا موضوع مسلم کمیونٹیز میں لڑکیوں کی تعلیم، چیلنجز اور مواقع” ہے اور اس کا مقصد دنیا بھر میں مسلم کمیونٹیز میں لڑکیوں کی تعلیم کے سلسلے میں درپیش چیلنجزسے نمٹنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کانفرنس اعلیٰ سطح پر بات چیت اور تعاون کے لیے ایک مثالی پلیٹ فارم فراہم کرے گی اور وزیر اعظم شہباز شریف تقریب کا افتتاح کے بعد کلیدی خطاب کریں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم لڑکیوں کی تعلیم اور صنفی مساوات کے فروغ کے لیے قوم کے عزم کا اعادہ کریں گے، تقریب میں 44 مسلم اور دوست ممالک کے وزرا، سفیروں سمیت بین الاقوامی اداروں کے نمائندے شریک ہوں گے۔

دفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق کانفرنس کا اختتام اسلام آباد اعلامیہ پر دستخط کی رسمی تقریب سے ہوگا۔

Share
Related Articles

شام میں نئی حکومت کو اقوام متحدہ کی حمایت حاصل ہونی چاہئے، منیر اکرم

نیویارک: سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہاکہ...

صیہونی حکومت کا نام نہاد گریٹر اسرائیل کا متنازع نقشہ جاری ،سعودی عرب نے مسترد کر دیا

یروشلم: صیہونی حکومت نے نام نہاد گریٹر اسرائیل کے متنازع نقشے جاری...

بھارت میں 200 برس پرانی مسجد کو مندر میں بدلنے کی سازش،کیس سماعت کے لئے مقرر

اتر پردیش:بھارت میں ہندوؤں کی جانب سے ایک اور قدیم مسجد کو...