Home نیوز پاکستان انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں بتدریج اضافہ

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں بتدریج اضافہ

Share
Share

کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان جاری اور دن کے اختتام پر 6 پیسے اضافے کے بعد 278روپے 68 پیسے کی سطح پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے نئے قرض کی منظوری پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) کی نج کاری سے مشروط ہے لیکن 5 مختلف کمپنیوں کی اظہار دلچسپی کے باوجود قومی ائیر لائن کی نج کاری کے عمل میں تاخیر کے خدشات پائے جا رہے۔

 

انہوں نے کہا کہ خدشہ ہے کہ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری میں بھی تاخیر ہو یہی وجہ ہے کہ انٹربینک مارکیٹ میں معیشت کے مختلف شعبوں کی طلب میں اضافے سے ڈالر کی قدر میں بتدریج اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو ڈالر کی قدر ایک موقع پر 13 پیسے کے اضافے سے 278روپے 75پیسے کی سطح پر بھی پہنچ گئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 6 پیسے کے اضافے سے 278روپے 68پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔

دوسری طرف اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 280 روپے 40پیسے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...