Home sticky post 5 وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے چوتھے فیز کی شاندار لانچنگ تقریب، ہونہار طلبہ میں ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے

وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے چوتھے فیز کی شاندار لانچنگ تقریب، ہونہار طلبہ میں ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے

Share
Share

اسلام آباد:علم اور ٹیکنالوجی کے دروازے کھولنے کا ریاستی عزم، پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کا خواب اب حقیقت کاروپ دھار رہا ہے۔ اسلام آباد میں وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے چوتھے فیز کی لانچنگ تقریب کا شاندار انعقاد کیا گیا۔

وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم،تعلیم اور ترقی کی نئی پرواز، 2011 سے شروع ہونے والی لیپ ٹاپ سکیم کے تحت اب تک 10 لاکھ سے زائد ڈیجیٹل آلات قوم کے ذہین ترین افراد تک پہنچائے جا چکے ہیں۔

پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کے چوتھے فیز کے تحت مختلف یونیورسٹیوں کے طلبہ سمیت پورے پاکستان میں ایک لاکھ کے قریب لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔ یہ صرف ایک سکیم نہیں، بلکہ پاکستان کے روشن ڈیجیٹل کل کی ضمانت ہے۔

نوجوانوں نے لیپ ٹاپ سکیم کے حکومتی اقدام کو سراہتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف سے اس انقلابی سکیم کو نہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار میرٹ کی بنیاد پر لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے ہونہار طلبہ کو اسلام آباد پولیس نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ یہ محض لیپ ٹاپ کی تقسیم نہیں بلکہ نوجوانوں کی محنت اور مستقبل کے لیے ان کے عزم کو سلامی دی گئی ۔

تقریب کا سب سے دل کو چھو لینے والا لمحہ تب آیا جب ملک کے کونے کونے سے آئے طلبہ نے لیپ ٹاپ کے استعمال سے اپنی ” سکسیس سٹوریز” بھی سنائیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نہ صرف کھڑے ہو کر قوم کے معماروں کو داد دی بلکہ انہیں اپنا خاص مہمان بنا کر اپنی کرسی پر بھی جگہ دی۔
تقریب میں لیپ ٹاپ اسکیم کے چو تھے فیز کا تھیم سونگ ”چھو لو پاکستان” تم ہو پاکستان! کے ذریعے ہتھیار سےلیس پاکستانی نوجوان اب دنیا کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے لیے تیار ہیں۔

ڈیجیٹل میدان میں پاکستان کی پرواز کے لیے یہ لیپ ٹاپ سکیم یقینی طور پر ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔

Share
Related Articles

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر استنبول پہنچ گئے، صدر اردوان سے اہم ملاقات آج ہوگی

استنبول آمد پر پرتپاک استقبال استنبول: وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کے...

سیکیورٹی خدشات: آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای والد کی نمازِ جنازہ میں شریک نہیں ہوں گے

سیکیورٹی وجوہات کے باعث اہم فیصلہ تہران: میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی...

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امام خمینی مصلیٰ آمد، شہید آیت اللہ خامنہ ای کو خراجِ عقیدت

پاکستانی وفد کی تعزیتی تقریب میں شرکت تہران: وزیراعظم شہباز شریف گرینڈ...