Home #ٹرینڈ پاک فوج دفاعِ وطن کے لیے پرُعزم ہے، کسی بھی جارحیت کا جواب سخت ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج دفاعِ وطن کے لیے پرُعزم ہے، کسی بھی جارحیت کا جواب سخت ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر

Share
Share

ایبٹ آباد :ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایبٹ آباد میں مختلف جامعات کے اساتذہ اور طلباء سے خصوصی نشست کے دوران ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال، پاک افغان سرحد پر حالیہ کشیدگی، معرکۂ حق اور دہشت گردی کے خلاف جاری اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ خصوصی نشست میں اساتذہ اور طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے گفتگو کے دوران واضح کیاکہ پاکستان نے دہشت گردی اور فتنہ الخوارج کے خلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں، اور پاک فوج دفاعِ وطن کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید انداز میں دیا جائے گا۔

اساتذہ اور طلبا کی جانب سے شہداء اور غازیانِ وطن کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔اس موقع پر ہزارہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اکرام اللہ خان نے کہا کہ وطن سے محبت کا صحیح استعارہ پاک فوج ہے، جو ہمیشہ محاذِ اول پر ہوتی ہے، اور ہم اس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

اساتذہ نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ دشمن عناصر نوجوان نسل کے ذہنوں کو گمراہ کرنے کے لیے سرگرم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ضروری ہے کہ طلبا کو درست اور مصدقہ معلومات فراہم کی جائیں تاکہ وہ افواہوں سے متاثر نہ ہوں۔

طلبا نے کہا کہ انہیں آج کی نشست سے پاک فوج، ملکی و صوبائی حالات اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والی غلط معلومات کے بارے میں درست فہم حاصل ہوئی۔ایک طالب علم نے کہا کہ “ڈی جی آئی ایس پی آر کے جوابات نے ہمارے ذہنوں سے ابہام دور کیے اور ہمیں ملک کی سلامتی سے متعلق حقیقی صورتحال سمجھنے میں مدد ملی۔”

Share
Related Articles

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر استنبول پہنچ گئے، صدر اردوان سے اہم ملاقات آج ہوگی

استنبول آمد پر پرتپاک استقبال استنبول: وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کے...

سیکیورٹی خدشات: آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای والد کی نمازِ جنازہ میں شریک نہیں ہوں گے

سیکیورٹی وجوہات کے باعث اہم فیصلہ تہران: میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی...

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امام خمینی مصلیٰ آمد، شہید آیت اللہ خامنہ ای کو خراجِ عقیدت

پاکستانی وفد کی تعزیتی تقریب میں شرکت تہران: وزیراعظم شہباز شریف گرینڈ...