Home Uncategorized سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

Share
Share

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا وفددو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیاہے۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی سربراہی میں وفد اسلام آباد پہنچا، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وفد کا استقبال کیا، سعودی وفد کے دورے کے دوران مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔

سعودی وفد پاکستان میں قیام کے دوران سرمایہ کاری کے مواقع کا بھی جائزہ لے گا، سعودی وفد میں سرمایہ کاری، پانی و زراعت، ماحولیات، صنعت، معدنی وسائل، توانائی کے وزراء شامل ہیں ۔

سعودی وفد کی صدر، وزیراعظم، وزیر خارجہ، آرمی چیف سے ملاقاتیں متوقع ہیں، دورے کا مقصد دوطرفہ تعاون کو بڑھانے اور باہمی اقتصادی شراکت داری کو مزید متحرک کرنا ہے۔

Share
Related Articles

وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں زیر تعلیم افغان طلباء کا ریکارڈ طلب کر لیا

پشاور/ اسلام آباد:وفاقی وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں...

جے یوآئی کے سینئر رہنماء حافظ حسین احمدکا انتقال ، نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کوئٹہ :جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما اور سینیٹر حافظ حسین احمد...

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...