Home sticky post 3 پاکستان ڈربی ریس سردار نامی گھوڑے نے جیت لی،صدرزرداری نے جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے

پاکستان ڈربی ریس سردار نامی گھوڑے نے جیت لی،صدرزرداری نے جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے

Share
Share

لاہور: لاہور ریس کلب میں منعقدہ پاکستان ڈربی ریس 2025 میں سردار نامی گھوڑے نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میدان مار لیا۔ چار سالہ سردار نے 2400 میٹر کا فاصلہ 3 منٹ 2 سیکنڈ میں طے کرکے فتح حاصل کی۔صدر آصف علی زرداری نے جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔

ڈربی ریس میں مجموعی طور پر 15 گھوڑوں نے حصہ لیا، لیکن سردار نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے جیت اپنے نام کی۔ ڈربی ریس کے دوران متعدد گھڑ سوار گرنے سے زخمی ہوئے۔ گھوڑے کے مالک اور ریس دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین نے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔

صدرِ پاکستان آصف علی زرداری، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور گورنر پنجاب سمیت کئی اہم شخصیات نے ریس دیکھی۔ صدر آصف علی زرداری نے جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔

پاکستان ڈربی ریس کے فاتحین کے لیے مجموعی طور پر ایک کروڑ روپے کے انعامات رکھے گئے تھے، جس نے اس مقابلے کو مزید دلچسپ بنا دیا۔

لاہور ریس کلب میں دن بھر 11 مقابلے ہوئے جن میں دو سے چار سال تک کی عمر کے گھوڑوں نے حصہ لیا۔ ڈربی مقابلے میں حصہ لینے والے تمام گھوڑوں کی عمریں چار سال تھیں۔

ڈربی 2025 کے فاتح سردار نامی گھوڑے کے مالک محمد اشفاق نے بتایا کہ انہوں نے گھوڑے کا نام اپنے والد محروم کے نام پر رکھا تھا، انہیں فخر ہے کہ آج سردار فاتح رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈربی ریس میں حصہ لینے والے گھوڑوں کو معمول سے ہٹ کر خوراک دی جاتی ہے، سردار کو بادام، کاجو اور مختلف اقسام کے مربے کھلائے جاتے ہیں۔

Share
Related Articles

چیمپئنز ٹرافی، بھارت نے پاکستان کوچھ وکٹوں سے شکست دے دی،ویرات کوہلی کی شاندار سنچری

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے اہم معرکے میں بھارت نے ویرات...

ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا تاریخی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

دبئی:بھارت کے اسٹار بلے باز اور سابق کپتان ویرات کوہلی نے لیجنڈری...

حسن نصراللہ کی نماز جنازہ ادا، اسرائیلی طیاروں کی جنازہ گاہ کے اوپر پروازیں، مختلف علاقوں میں بمباری

بیروت:لبنان کے دارالحکومت میں مسلح مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے شہید سربراہ...

تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسز کا بوجھ ہے، بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے کا سوچیں گے،وزیرخزانہ

لاہور:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کے...