Home Uncategorized جاپانی کمپنی کا کیڑے مکوڑوں کو خراج تحسین

جاپانی کمپنی کا کیڑے مکوڑوں کو خراج تحسین

Share
Share

ٹوکیو: جاپان کی ایک کیڑے مار دوا تیار کرنے والی کمپنی کی جانب سے مارے جانے والے کیڑے مکوڑوں کی یاد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جاپان کی پیسٹی سائیڈ بنانے والی کمپنی ارتھ کارپوریشن ہر سال جاپان کے شہر اکو سٹی کے میوڈوجی ٹیمپل میں ان کھٹملوں اور کیڑے مکوڑوں کے وجود کو اعلیٰ و ارفع مانتے ہوئے ان کی یاد میں تقریب منعقد کرتی ہے، جنہوں نے تحقیقی مقاصد کیلئے اپنی جانوں کی قربانی دی۔

گزشتہ ماہ کمپنی کے 60 سے زیادہ ملازمین نے ان کیڑے مکوڑوں کیلئے منعقدہ تقریب میں شرکت کی جس کی قیادت تاؤ مذہب کے پجاری نے کی، اس موقع پر درجنوں مردہ مچھروں، چچڑی، مکھیوں، کاکروچز اور دیگر کیڑے مکوڑوں کی تصاویر کو سامنے رکھا گیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

واضح رہے کہ ارتھ کارپوریشن اپنے لیے یہ اعزاز سمجھتی ہے کہ وہ جاپان بھر میں کیڑے مار دوا بنانے والی نمبر ایک کمپنی ہے، یہ حیثیت کمپنی نے عشروں کے دوران اپنی تحقیق و تجربات کے ذریعے حاصل کی ہے۔

اپنی پراڈکٹس کی افادیت کو جانچنے کیلئے کمپنی مختلف قسم کے کیڑے مکوڑوں پر اکو سٹی میں واقع اپنی ریسرچ گاہ میں تجربہ کرتی رہتی ہے جس کے دوران ان میں کچھ کیڑے مکوڑے مرجاتے ہیں، کمپنی نہ صرف ان کیڑے مکوڑوں کی یادگاری تقریب منعقد کرتی ہے بلکہ انکی بریڈنگ بھی کرتی ہے تاکہ انکی قربانیاں رائیگاں نہ جائے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...