Home Uncategorized ‎اردنی خاتون نے دوران پرواز بچی کو جنم دے دیا

‎اردنی خاتون نے دوران پرواز بچی کو جنم دے دیا

Share
Share

‎عمان :اردن کے سے لندن جانے والی پرواز میں اردنی خاتون نے دوران پرواز بچی کو جنم دے دیا، بچی کا نام “سما” رکھا گیا کیونکہ وہ زمین پر نہیں بلکہ آسمان پر پیدا ہوئی تھی۔

‎ایئر لائنز انتظامیہ کے مطابق خاتون کو ٹیک آف کے دو گھنٹے سے بھی کم وقت بعد درد زہ شروع ہوا تاہم حاملہ خاتون خوش قسمت رہی کیونکہ جہاز میں ایک مسافر ڈاکٹر موجود تھا اور وہ واپس برطانیہ جا رہا تھا۔

‎مسافر ڈاکٹر نے خاتون اور اس کے نوزائیدہ بچی کو بہت مدد اور دیکھ بھال فراہم کی جس سے دونوں زچہ وبچہ باحفاظت طیارے سے اتر گئے۔

‎پرواز میں سوار مسافروں میں سے ایک نے عرب میڈیا کو بتایا کہ طیارے نے قریبی جنوبی اٹلی کے برنڈیسی ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی جہاں خاتون کو وہاں ضروری ہنگامی طبی خدمات فراہم کی گئیں، اس وجہ سے پرواز کئی گھنٹوں تک تاخیر کا شکار ہوئی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...