Home سیاست ‎پاکستان میں سری لنکا والا کام ہونے جا رہا ہے عوام باہر نکل آئیں گے،بانی پی ٹی آئی

‎پاکستان میں سری لنکا والا کام ہونے جا رہا ہے عوام باہر نکل آئیں گے،بانی پی ٹی آئی

Share
Share

‎ راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف کاکہناہے کہ کوئی ڈیل کی بات نہیں ہو رہی وکلاء تک سے ملاقاتیں بند کر دی گئی ہیں، الیکشن میں دھاندلی کے خلاف ہمارا پْرامن احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا پاکستان میں سری لنکا والا کام ہونے جا رہا ہے، اب مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا اور عوام باہر نکل آئے گی۔

‎اڈیالہ جیل میں میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب کچھ جھوٹ پر چل رہا ہے،الیکشن جھوٹے ہوئے، اداروں کی ساکھ ختم کر دی گئی سیکیورٹی تھریٹ کا کہا جا رہا ہے یہ بھی جھوٹ ہے سارا ملک جھوٹ پر چل رہا ہے۔

‎انہوں نے کہا کہ ادارے تباہ ہو چکے ہیں، انتخابات میں پی ٹی آئی کو میدان میں نہیں آنے دیا گیا، ووٹر نے پولنگ ڈے پر ان سے بدلہ لیا لیکن ووٹ کے ذریعے تبدیلی کو تسلیم نہیں کیا گیا انھوں نے مینڈیٹ چھین کر قوم کی امید ختم کر دی ہے، میری ساری پیش گوئیاں سچ ثابت ہوئیں اب بتا رہا ہوں پاکستان میں سری لنکا والا کام ہونے جا رہا ہے، اب مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا اور عوام باہر نکل آئیں گے۔

‎ان کا کہنا تھا کہ کوئی ڈیل کی بات نہیں ہو رہی وکلاء تک سے ملاقاتیں بند کر دی گئی ہیں، الیکشن میں دھاندلی کے خلاف ہمارا پْرامن احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا، ہم انتخابات میں دھاندلی کے خلاف سپریم کورٹ بھی جائیں گے۔

‎ان کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں پھر پیسہ چلنے والا ہے، گزشتہ سینیٹ انتخابات میں گیلانی کا بیٹا پکڑا گیا تھا آج تک اسے سزا نہیں ہوئی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...