Home سیاست سپریم کورٹ کے منتخب چیف جسٹس یحیٰی آفریدی کے کیریئر پر ایک نظر

سپریم کورٹ کے منتخب چیف جسٹس یحیٰی آفریدی کے کیریئر پر ایک نظر

Share
Share

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس یحییٰ آفریدی کو خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے دوتہائی اکثریت سے چیف جسٹس نامزد کر دیا۔

جسٹس یحییٰ آفریدی 1965 میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم ایچی سن کالج لاہور سے حاصل کی، انہوں نے کامن ویلتھ سکالرشپ پر جیسس کالج کیمبرج یونیورسٹی سے ایل ایل ایم کی ڈگری بھی حاصل کی۔

انہوں نے 1990 میں ہائی کورٹ کے وکیل کی حیثیت سے پریکٹس شروع کی جبکہ 2004 میں سپریم کورٹ کے وکیل کے طورپر وکالت کا آغاز کیا۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے خیبر پختونخوا کے لیے بطور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل خدمات بھی سرانجام دیں۔ وہ 2010 میں پشاور ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر ہوئے جبکہ ان کو 15 مارچ 2012 کو مستقل جج مقرر کر دیا گیا۔

30 دسمبر 2016 کو جسٹس یحییٰ آفریدی نے پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا جبکہ 28 جون 2018 کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج مقرر ہوئے۔

جسٹس یحیٰ آفریدی نے اعلیٰ عدلیہ میں مختلف مقدمات کی سماعت کی اور کئی لارجر بنچز کا حصہ بھی رہے جن میں سب سے اہم مخصوص نشستوں سے متعلق کیس شامل ہے جس میں انہوں نے کیس سے متعلق فیصلے میں اپنا اختلافی نوٹ بھی تحریر کیا تھا۔

جسٹس یحییٰ آفریدی سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے خلاف صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کے 9 رکنی لارجر بینچ کا حصہ بھی رہے۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024 کی 3 رکنی ججز کمیٹی میں شامل ہونے سے معذرت کر لی تھی۔

Share
Related Articles

میرے بارے میں بانی پی ٹی آئی سے منسوب غلط خبریں چلائیں گئیں، اعظم سواتی کے قرآن پر حلف کے ساتھ انکشافات

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر اعظم...

قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا،12نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو شام 5 بجے ہوگا،...

طالبان کے زیر حراست معمر برطانوی جوڑے نے جیل کو جہنم سے قریب قرار دیدیا

کابل:افغانستان میں قید 79 سالہ برطانوی شہری پیٹر رینالڈز گزشتہ فروری سے...

وزیراعظم 10 اپریل کو بیلاروس کا دورہ کریں گے

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف 10 اپریل بروز جمعرات بیلاروس کا دورہ کریں...