Home سیاست ایک بڑی پارٹی کو نشان سے محروم کیا گیا جو غیر تعلیم یافتہ ووٹر کیلئے مشکل تھی،سربراہ کامن ویلتھ

ایک بڑی پارٹی کو نشان سے محروم کیا گیا جو غیر تعلیم یافتہ ووٹر کیلئے مشکل تھی،سربراہ کامن ویلتھ

Share
Share

اسلام آباد: کامن ویلتھ وفد کے سربراہ ڈاکٹر گڈ لک جوناتھن کاکہنا ہے کہ ای ایم ایس سسٹم بہترین کاوش تھی لیکن الیکشن مینجمنٹ سسٹم انتخابات کے دن اچھے طریقے سے نہیں چلا ایک بڑی پارٹی کو نشان سے محروم کیا گیا جو غیر تعلیم یافتہ ووٹر کیلئے مشکل تھی۔
اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران کامن ویلتھ وفد کے سربراہ ڈاکٹر گڈ لک جوناتھن نے کہا کہ ہم نے اور ہمارے نمائندوں نے 2024ء الیکشن کا مشاہدہ کیا، اس دوران کراچی، ملتان، حیدرآباد اور فیصل آباد کے پولنگ سٹیشنز کا دورہ بھی کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کی کارکردگی کو سراہتے ہیں، الیکشن 2024ء اچھے ماحول میں ہوئے، لوگ بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کے لیے نکلے اور نوجوانوں کی بڑی تعداد الیکشن مہم کے لیے نکلی۔
سربراہ کامن ویلتھ وفد نے کہا کہ الیکشن کے دوران اہلکاروں کی شہادت پر افسوس ہے، چند واقعات ہوئے جن میں بے قاعدگیاں نوٹ کی گئیں لیکن پولنگ سٹاف نے بہت پروفیشنل طریقے سے کام کیا، الیکشن کمیشن کے سٹاف کے کام کو سراہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ای ایم ایس سسٹم بہترین کاوش تھی لیکن الیکشن مینجمنٹ سسٹم انتخابات کے دن اچھے طریقے سے نہیں چلا، ہم فائنل رپورٹ میں تمام شکایات سے متعلق بات کریں گے۔
ڈاکٹر گڈ لک جوناتھن نے مزید کہا ہے کہ ہم الیکشن کے ہونے پر مبارکباد دیتے ہیں، امید کرتے ہیں کہ انتخابی عمل اچھے طریقے سے مکمل ہو گا، شہریوں سے گزارش ہے کہ صبر اور حوصلے سے کام لیں، گزشتہ الیکشن کے مقابلے میں اس مرتبہ لیگل فریم ورک کو بہتر بنانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...