Home کھیل پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نئے صدر کے انتخاب کے لئے اجلاس طلب

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نئے صدر کے انتخاب کے لئے اجلاس طلب

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نئے صدر کے انتخاب کے لئے کانگریس کا ہنگامی اجلاس 21 مارچ کو اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے سیکرٹری رانا مجاہد علی نے کانگریس کا اجلاس طلب کیا ہے، جس میں مستعفی ہونے والے صدر خالد سجاد کھوکھر کی جگہ نامزد صدر طارق حسین بگٹی کا انتخاب کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں کانگریس سے سیکرٹری رانا مجاہد سمیت دیگر عہدیداران بھی اعتماد کا ووٹ لیں گے تاکہ فیڈریشن اور ہاکی کے حلقوں میں پائی جانیوالی ہیجانی کیفیت کا خاتمہ ہوسکے اور نئے صدر طارق بگٹی کی قیادت میں فیڈریشن قومی کھیل کی ترقی اور فروغ کےلئے بڑھ چڑھ کر کام کرے۔

Share
Related Articles

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...