Home سیاست آئی سی سی میٹنگ،محسن نقوی شرکت کیلئے کل دبئی جائیں گے

آئی سی سی میٹنگ،محسن نقوی شرکت کیلئے کل دبئی جائیں گے

Share
Share

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی میٹنگ کے لیے محسن نقوی کل جمعرات کو دبئی جائیں گے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ہیڈکوارٹرز میں محسن نقوی بورڈ میٹنگ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ پی سی بی کا چیئرمین منتخب ہونے کے بعد پہلی بار وہ کسی آئی سی سی میٹنگ میں شریک ہوں گے۔

جون میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاریوں اور انتظامات پر بریفینگ ایجنڈے کا اہم حصہ ہے۔ کرکٹ سے متعلقہ دوسرے امور بھی زیر بحث آئیں گے۔ پاکستان کی میزبانی میں اگلے سال شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پر بات بھی ہوگی۔

دبئی میں چیف ایگزیکٹو میٹنگ کے لیے پی سی بی چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر پہلے سے موجود ہیں۔ بورڈ میٹنگ کی سائیڈ لائنز پر پی سی بی حکام بھارت سمیت دوسرے بورڈ ممالک کے وفود سے بھی بات چیت کرے گا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...