Home نیوز پاکستان محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

Share
Share

کوئٹہ: محرم الحرام 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کوئٹہ میں ہوگا۔

وفاقی وزارت مذہبی امور کے نوٹیفکیشن کے مطابق محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کوئٹہ میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت ہوگا۔

اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کوئٹہ کے اراکین شرکت کریں گے۔

علاوہ ازیں کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہوں گے، زونل کمیٹیاں شہادتیں موصول کر کے اسے مرکزی کمیٹی تک پہنچائیں گی۔

محرم الحرام 1446 ہجری کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی فیصلہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی ہی کریں گے۔

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے چاند نظر نہ آنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

استنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے امن، ترقی...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کر دی، عوام نے مزید ریلیف کا مطالبہ کر دیا

پیٹرول اور ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری اسلام آباد: وفاقی...