Home سیاست قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس کل طلب

قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس کل طلب

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس کل پیرکووفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شرکت کریں گے۔

قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں چارنکاتی ایجنڈا زیرغورآئے گا، اجلاس میں سالانہ پلان برائے 25-2024 کی منظوری دی جائےگی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں 13ویں پنج سالہ منصوبے پربھی غورکیا جائے گا۔

خیال رہے کہ صدر مملکت نے 7 جون کو صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں چاروں وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اور صوبوں کے نمائندوں پر مشتمل قومی اقتصادی کونسل تشکیل دے دی تھی۔

قومی اقتصادی کونسل میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی کے علاوہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بھی کونسل کے اراکین میں شامل ہیں۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...