اسلام آباد: قومی اسمبلی میں حکومتی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل دوپہر 2 بجے طلب کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف حکومتی اراکین قومی اسمبلی کے اعزاز میں کل ظہرانہ بھی دیں گے اور اجلاس میں شرکت کے لیے تمام حکومتی جماعتوں کو دعوت دے دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اراکین قومی اسمبلی کو 26ویں آئینی ترمیم پر اعتماد میں لیں گے اور وفاقی وزیرقانون آئینی ترمیم کے نکات سے ارکان کو آگاہ کریں گے۔