Home سیاست کسی پارٹی کا رکن دوسری جماعت کا پلیٹ فارم استعمال نہیں کرسکتاپی ٹی آئی نے ہمارے جعلی ٹکٹ جاری کئے، اختراقبال

کسی پارٹی کا رکن دوسری جماعت کا پلیٹ فارم استعمال نہیں کرسکتاپی ٹی آئی نے ہمارے جعلی ٹکٹ جاری کئے، اختراقبال

Share
Share

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال کا کہنا ہے کہ مجھے اس بات کا علم نہیں کہ ہماری جماعت کی ٹکٹیں پی ٹی آئی کے امیدواروں نے کہاں سے اور کیسے حاصل کیں۔کسی پارٹی کا رکن اور امیدوار دوسری جماعت کا پلیٹ فارم استعمال نہیں کرسکتا۔

پی ٹی آئی نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ٹکٹ پر واضح طور پر واضح طور پر بلے باز کا نشان ہے، پی ٹی آئی کے امیدوار آر اوز کو ہماری جماعت کے ٹکٹ جمع کروا رہے ہیں جو ہم نے جاری نہیں کیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے 2018 میں جو ٹکٹس جاری کیے وہی جاری کررہے ہیں جبکہ اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے حکم جاری کر کے واضح کردیا کہ کسی پارٹی کا رکن اور امیدوار دوسری جماعت کا پلیٹ فارم استعمال نہیں کرسکتا۔

اُن کا کہنا تھا کہ 2007 میں پی ٹی آئی این بنانے کی ضرورت اس لیے پیش آئی کہ پی ٹی آئی خود دھونس، دھاندلی، غنڈہ گردی اور پیسے کے دعوؤں پر خود عمل نہیں کرسکتی، اس لیے بانی اراکین اور نظریاتی لوگوں کو شامل کر کے علیحدہ جماعت بنائی۔

اختر اقبال کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی کا اپنا منشور اور آئین ہے جبکہ ہماری نعرہ کرپشن کی سزا موت ہے، ہمارے نعرے اور آئین میں ہی پاکستان کی بقا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین نے کہا کہ ہم نے پنجاب کے مختلف علاقوں سمیت ملک بھر سے 150 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے ہیں، باقی پی ٹی آئی نے جو بھی جاری کیے وہ جعلی ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...