Home نیوز پاکستان ‎پاک بحریہ کا بحری جنگی جہاز میری ٹائم سکیورٹی گشت پر بحر ہند میں تعینات

‎پاک بحریہ کا بحری جنگی جہاز میری ٹائم سکیورٹی گشت پر بحر ہند میں تعینات

Share
Share

راولپنڈی : پاک بحریہ نے بحری جنگی جہاز پی این ایس اصلت ریجنل میری ٹائم سکیورٹی گشت پر بحر ہند میں تعینات کر دیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق پی این ایس اصلت مخصوص ہیلی کاپٹر کے ساتھ پاکستانی بندرگاہوں پر آنے اور جانے والے تجارتی جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گا ، پی این ایس اصلت کی تعیناتی کا مقصد بین الاقوامی جہاز رانی کی حفاظت کو بھی یقینی بنانا ہے۔

آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ تعیناتی کے دوران پا ک بحریہ کا جہاز اپنے آپریشنز کے علاوہ دوست اور شراکت دار ممالک کے ساتھ مشترکہ آپریشنز میں بھی حصہ لے گا، پی این ایس اصلت بحری سفارت کاری کے تحت علاقائی بندرگاہوں کا دورہ بھی کرے گا۔

آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ یہ جہاز جدید ترین ہتھیاروں اور سینسروں سے لیس ہے، جو کثیر الجہتی خطرات سے نمٹنے اور وسیع پیمانے پر میری ٹائم آپریشنز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، پاک بحریہ کے جنگی بحری جہاز ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول پر باقاعدگی سے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کاعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی...

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...

آپریشن غضب للحق جاری ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے

اسلام آباد:آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج نے افغانستان میں کامیاب...