Home نیوز پاکستان ‎خاتون مداح کی بابراعظم کو سنچری بنانے پرخاص پیشکش

‎خاتون مداح کی بابراعظم کو سنچری بنانے پرخاص پیشکش

Share
Share

لندن:انگلینڈ میں موجود قومی ٹیم کی خاتون مداح نے انگلینڈ کیخلاف میچ میں کپتان بابراعظم کو سنچری بنانے اپنے والد کی مرسڈیز تحفے میں دینے کی پیشکش کردی۔

ٹک ٹاک پر قومی ٹیم کی خاتون برطانوی نژاد پاکستانی مداح نبیہہ خان ویڈیو تیزی وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپیل کررہی ہیں کہ آج انگلینڈ کے خلاف ایجبسٹن میں ہونے والے میچ میں کامیابی سمیٹیں، میڈیکل کی طالبہ ہونے کے باوجود اہلخانہ کے ہمراہ ٹیم کو سپورٹ کرنے آوٴں گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو کھیلنے پر توجہ دینی چاہیے اور ہماری نظریں ان پر ہیں، اور ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ وہ میچ جیتیں، خاص طور پر بابراعظم، براہ کرم ہمیں مایوس نہ کریں!۔

نبیہہ خان کپتان بابراعظم کی خصوصی اشعار بھی کہتے ہوئے کہا کہ اگر بابراعظم ا?ج انگلینڈ کیخلاف میچ میں سینچری اسکور کرتے ہیں تو وہ انہیں اپنے والد کی مرسڈیز تحفے میں دیں گی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...