Home نیوز پاکستان افغان باشندوں کی واپسی کا عمل سبوتاژ کرنے کا گھناؤنا منصوبہ بے نقاب ہوگیا

افغان باشندوں کی واپسی کا عمل سبوتاژ کرنے کا گھناؤنا منصوبہ بے نقاب ہوگیا

Share
Share

اسلام آباد: افغان باشندوں کی واپسی کے عمل کو سبوتاز کرنے کا گھناؤنا منصوبہ بے نقاب ہو گیا۔منصوبہ کے تحت افغان باشندوں کے لئے قائم شدہ کیمپس یا ان کی نقل و حرکت کے دوران شر انگیزی کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے بہترین انتظامات کے سبب اب تک ایک لاکھ 26 ہزار سے زائد افغان باشندے کسی ناخوشگوار واقعہ کے بغیر واپس افغانستان جا چکے ہیں جبکہ ملک دشمن قوتیں اس عمل کو سبوتاژ کرنے کے لیے متحرک ہو چکی ہیں۔

ذرائع کے مطابق مذموم عناصر کو ایسی تصاویر اور ویڈیوز بنانے کا کہا گیا ہے جس میں سکیورٹی پرسنل کو افغان باشندوں کے ساتھ زور زبردستی کرتے ہوئے دکھایا جائے، عورتوں اور بچوں کو خاص طور پر ان تصاویر اور ویڈیوز میں شامل کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں تاکہ اسے پاکستان کے خلاف اچھی طرح پروپیگنڈا کے لئے استعمال کیا جا سکے۔

سپین بولدک افغانستان میں لاگڑیوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی گئی ہے جس میں چمن اور سپین بولدک کے علاقے میں اِس مسئلے پر پُر تشدد احتجاجی مظاہروں سے انتشار پھیلانے کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے۔

اِسی گھناؤنے منصوبے کے مطابق جب افغان باشندے افغانستان جانے کے لئے پاکستانی سائیڈ پر کراسنگ پوائنٹس پر ہوں تو ان پر فائرنگ کرا دی جائے جس سے فوری انتشار پھیلایا جا سکے۔

اس مذموم اور گھناؤنے منصوبے کا مقصد ملک دشمن عناصر کی طرف سے انتشار پھیلا کر پُر امن طریقے سے چلنے والے افغان باشندوں کے انخلاء کے عمل کو سبوتاژ کر کے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کو بڑھانا ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...