Home سیاست عام انتخابات کے بروقت انعقاد اور التوا کی قرارداد کیخلاف نئی قرارداد سینیٹ میں جمع

عام انتخابات کے بروقت انعقاد اور التوا کی قرارداد کیخلاف نئی قرارداد سینیٹ میں جمع

Share
Share

اسلام آباد: عام انتخابات کے بروقت انعقاد کیلئے اور التوا کی قرارداد کیخلاف نئی قرارداد سینیٹ میں جمع کرا دی گئی۔

بروقت انتخابات کی قرارداد جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے جمع کرائی، قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کا انعقاد دستوری تقاضا ہے، دستور کے مطابق انتخابات مقررہ وقت پر کرائے جائیں۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی آچکا ہے کہ انتخابات 8 فروری کو ہوں گے، امن و امان اور خراب موسم کو بنیاد بنا کرانتخابات کے التوا کی قرارداد غیردستوری اور غیر جمہوری ہے۔

قرار داد کے متن کے مطابق سینیٹ آف پاکستان کو ماورائے آئین کسی اقدام کا کوئی اختیار نہیں، سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں 8 فروری کو صاف و شفاف انتخابات کرائے جائیں۔

جماعت اسلامی کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے، انتخابات کے التوا سے متعلق پاس کردہ قرارداد کو کالعدم قرار دیا جائے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...