Home نیوز پاکستان خلیج بنگال سے ہواوٴں کا نیا سلسلہ آج پاکستان میں داخل ہو گا،بارشوں کا نیا سپیل رنگ جمانے کو تیار

خلیج بنگال سے ہواوٴں کا نیا سلسلہ آج پاکستان میں داخل ہو گا،بارشوں کا نیا سپیل رنگ جمانے کو تیار

Share
Share

اسلام آباد ملک بھر میں مون سون بارشوں کا نیا سپیل رنگ جمانے کو تیار ہے، خلیج بنگال سے ہواوٴں کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ہو گا۔

خلیج بنگال سے پاکستان میں داخل ہونے والی ہوائیں آج اور کل بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش برسنے کا سبب بن سکتی ہیں، پنجاب، بلوچستان اور اندرون سندھ میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے نئی ایڈوائزری جاری کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق چارسدہ، ہنگو، کرم، جنوبی و شمالی وزیرستان، بنوں، ڈی آئی خان میں موسلادھار بارش متوقع ہیں جبکہ بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور وسطی میدانی علاقوں میں طغیانی، اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے تمام ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا، ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب سمندری طوفان اسنیٰ گوادر سے370 کلو میٹر دور ہو گیا، محکمہ موسمیات نے ٹراپیکل سائیکلون کا دسواں الرٹ بھی جاری کر دیا ہے جبکہ سمندری طوفان شمال مغربی بحیرہ عرب میں موجود ہے جس کے پیش نظر بلوچستان کے ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ادھر سندھ کے ماہی گیر وں کو سمندر میں جانے کی اجازت مل گئی ہے جبکہ کراچی میں بارش کے بعد سیوریج کا نظام اور سڑکیں تباہ ہو گئیں، شاہراہوں پر جگہ جگہ گڑھے پڑ گئے، سیوریج اور بارش کا پانی بھی تاحال سڑکوں پر موجود ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی قومی اسمبلی آمد پر پی ٹی آئی ارکان کا احتجاج، ایوان مچھلی منڈی بن گیا

اسلام آباد:وزیراعظم کی قومی اسمبلی آمد کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف...

پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث افغان شہری ژوب میں ہلاک

راولپنڈی :پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث افغان شہری کو بلوچستان کے...

اگر9 مئی کے معاملے پر ظلم ہی کرنا ہے تو مذاکرات کا کیا فائدہ ہے،عارف علوی

کراچی : سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ تبدیلی ہم...

قتل و غارت کرنے والے صرف بلوچستان ہی نہیں، پورے پاکستان کے دشمن ہیں،شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قتل و غارت کرنے...