Home Uncategorized ‎کینگروز کے جتھے نے گالف کورس پر دھاوا بول دیا

‎کینگروز کے جتھے نے گالف کورس پر دھاوا بول دیا

Share
Share

‎کینبرا: آسٹریلیا میں کینگروز کے جتھے کی گالف کورس پر دھاوا بولنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔گالف کورس میں موجود کھلاڑیوں نے میدان چھوڑ کر ویڈیو بنا لی۔

‎غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں سیکڑوں کینگروز اچانک گالف کورس میں بن بلائے مہمانوں کی طرح آگئے جنہیں دیکھ کر کھلاڑی بھی حیران رہ گئے۔

‎گالف کورس میں موجود کھلاڑیوں نے میدان چھوڑ کر گینگروز کے دھاوے کی ویڈیو کیمرے کی آنکھ میں بند کرلی۔

‎ویڈیو بنانے والے اسٹیفن روشے نے کہا کہ کینگروز کے آتے ہی تمام کھلاڑی بھاگنے لگ گئے تھے اور میں نے کہا کہ برائے مہربانی میری گالف کی بال پر کھڑے نہ ہوں۔
‎یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی 2021 میں گالف کلب میں کینگروز کی آمد سے بھگدڑ مچ گئی تھی، عوامی احتجاج کے بعد کلب انتظامیہ نے گالف کورس میں باڑ لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...