Home نیوز پاکستان ‎ایل پی جی کی قیمت میں 30 روپے فی کلو اضافہ

‎ایل پی جی کی قیمت میں 30 روپے فی کلو اضافہ

Share
Share

‎اسلام آباد: رمضان المبارک کے آغاز سے قبل ایل پی جی کی قیمت میں 30 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔چیئرمین ایل پی جی ایسو سی ایشن عرفان کھوکھر نیکہاہے کہ ملک بھر میں ایل پی جی کی مصنوعی قلت پیدا کی گئی ہے۔ وزیراعظم پاکستان ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا فوری نوٹس لیں۔

‎ایک ہفتے کے دوران ایل پی جی کی قیمت میں مجموعی طور پر 53 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایل پی جی کی قیمت 257 روپے سے بڑھ کر 310 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

‎چیئرمین ایل پی جی ایسو سی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کوٹہ ہولڈرز اور امپورٹرز کے گٹھ جوڑ نے اوگرا نوٹیفیکیشن کے بغیر ایک ہفتے میں ایل پی جی کی قیمت میں دوسری بار 30روپے فی کلو گرام کا بلاجواز اضافہ کر دیا۔ سرکاری قیمت 257روپے فی کلو جبکہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں 310روپے فی کلو اور پہاڑی علاقوں میں 360 روپے فروخت کی جانے لگی۔

‎انہوں نے کہا کہ قیمت میں اضافے کے بعد گھریلو سلنڈرکی 3030روپے کے بجائے 3700 روپے میں فروخت جاری ہے۔ گیس مافیا کے سامنے اوگرا، ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر اور دکاندار بے بس ہیں۔ ایل پی جی کے دو بڑے جہاز پاکستان پہنچ گئے ہیں جبکہ پاکستان اور ایران کے بارڈر پروافر ایل پی جی موجود ہے۔

‎انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں ایل پی جی کی مصنوعی قلت پیدا کی گئی ہے۔ رمضان المبارک سے قبل بلیک مارکیٹنگ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ وزیراعظم پاکستان ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا فوری نوٹس لیں۔

Share
Related Articles

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 23 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی میں آئی ایس پی آر کی تصدیق Inter-Services Public Relations کے...

چین پاکستان کا قابلِ اعتماد شراکت دار، دونوں ممالک کی دوستی مثالی قرار

اسلام آباد میں پاک چین تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی تقریب اسلام...

دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قومی قوت کے ساتھ جاری رہے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

راولپنڈی: Syed Asim Munir نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف...

آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیرِ اعظم Shehbaz Sharif نے کہا ہے کہ Aga Khan...