Home نیوز پاکستان ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھنے کے لئے جانے والے پاکستانی باپ بیٹاکون ہیں

ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھنے کے لئے جانے والے پاکستانی باپ بیٹاکون ہیں

Share
Share

بحراوقیانوس میں دنیا کی امیر ترین شخصیات کو ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھانے کے لیے لے جانے والی لاپتا آبدوز ٹائٹن میں مجموعی طور پر 5 سیاح ہیں جن میں معروف پاکستانی تاجر شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان داؤد بھی شامل ہیں۔

دنیا بھر میں آبدوز میں سوار ہو کر ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھنے کے لیے جانے والی شخصیات بھی زیر بحث ہیں۔ کیا آپ پاکستانی تاجر شہزادہ داوٴد اور ان کے بیٹے سیلمان داوٴد کے بارے میں جانتے ہیں جو لاپتا آبدوز ٹائٹن میں سوار ہیں۔

شہزادہ داوٴد پاکستان کے امیر ترین شخصیات میں سے ایک ہیں۔ وہ اینگرو کارپوریشن کے وائس چیئرمین بھی ہیں۔ کراچی میں واقع یہ کمپنی متعدد شعبوں میں کام کرتی ہے جس میں کھاد، خوراک اور توانائی کی پیداوار ہے۔

48 سالہ شہزادہ داوٴد نے بکنگھم یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی، جہاں انہوں نے ایل ایل بی کیا۔ انہوں نے عالمی ٹیکسٹائل مارکیٹنگ میں فلاڈیلفیا یونیورسٹی سے تعلیم بھی حاصل کی۔

رپورٹس کے مطابق، شہزادہ داوٴد کی کل دولت اس وقت 136.73 ملین امریکی ڈالر ہے۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ داوٴد کا 19 سالہ بیٹا سلیمان داوٴد بھی آبدوز میں سوار ہے۔ مختلف رپورٹس کے مطابق شہزادہ داوٴد کا بیٹا سائنس فکشن کا پرستار اور والی بال کی وجہ سے مشہور ہے۔

شہزادہ داوٴد اور ان کا 19 سالہ بیٹا 18 جون کو ٹائٹینک جہاز کا ملبہ دیکھنے کے لیے آبدوز پر سوار ہوئے۔ تاہم آبدوز کے لاپتا ہونے کے بعد سے ان دونوں سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔

Share
Related Articles

پاکستان سمیت مختلف ممالک میں واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات درپیش

اسلام آباد:پاکستان سمیت مختلف ممالک میں صارفین کو واٹس ایپ کے استعمال...

پہلا اوورسیزپاکستانیز کنونشن کل اسلام آباد میں منعقد ہوگا

اسلام آباد:حکومت پاکستان اور اوورسیز پاکستانیز فاوٴنڈیشن کی جانب سے پہلا اوورسیزپاکستانیز...

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد :وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں...

پاک فوج کے 166 افسروں اور جوانوں کو شاندار خدمات کے اعتراف میں فوجی اعزازات عطا

راولپنڈی:راولپنڈی کور کے 166 افسروں اور جوانوں کو قوم کے لیے ان...