Home نیوز پاکستان شمالی علاقہ جات میں برفانی جھیلوں کے پھٹنے کے حوالے سے الرٹ جاری

شمالی علاقہ جات میں برفانی جھیلوں کے پھٹنے کے حوالے سے الرٹ جاری

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی وزیر شیری رحمان نے شمالی علاقہ جات میں گلاف (برفانی جھیلوں کے پھٹنے) کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخواہ حکومت کو چوکس رہنے کی ہدایت کردی۔

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان کی جانب سے جاری کردہ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں درجہ حرارت معمول سے 4-6 ڈگری زیادہ رہنے کی وجہ سے سیلاب اور گلیشیئل لیک آؤٹبرسٹ فلڈ (برفانی جھیلوں کے پھٹنے) کا خطرہ بڑھ رہا ہے،جس کے پیش نظرگلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ کی ضلعی انتظامیہ، مقامی ادارے اور لوگوں کو چوکس رہنے اور پیشگی احتیاتی تدابیر اپنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، مقامی ادارے اور کمیونٹیز چوکس رہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں، خاص طور پر آنے والے ہفتے کے دوران عید الاضحیٰ کے موقع پر جب چھٹیوں کی وجہ سے شمالی علاقاجات میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس پولر ریجن سے باہر کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ گلیشیئرز ہیں۔

یاد رہے کہ پچھلے سال گلاف (برفانی جھیلوں کے پھٹنے) کے 30 سے زیادہ واقعات نے ہزاروں افراد کو بے گھر کر دیا تھا، لہذا سب سے درخواست ہے کہ حفاظت کو ترجیح دیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...