Home Uncategorized سعودی عرب میں ہیروئن اسمگلنگ پر پاکستانی کو سزائے موت دیدی گئی

سعودی عرب میں ہیروئن اسمگلنگ پر پاکستانی کو سزائے موت دیدی گئی

Share
Share

 

ریاض: سعودی عرب میں ہیروئن اسمگل کرنے کے جرم میں پاکستانی شہری کتاب گل کو سزائے موت دیدی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں پاکستانی باشندے کتاب گل کو منشیات اسمگلنگ پر گرفتار کیا گیا تھا اور مقامی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔

پاکستانی شہری نے سزا کے خلاف اپیل کورٹ سے رجوع کیا جہاں سزا برقرار رکھی گئی اور پھر سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی۔ وہاں بھی سزائے موت کے فیصلے کو برقرار رکھا گیا۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے سزائے موت برقرار رکھنے اور پھر شاہی فرمان کے اجرا کے بعد منشیات فروش کتاب گل کی سزائے موت پر آج عمل درآمد کردیا گیا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ ایک سنگین جرم ہے جس کی سزا موت ہے اور عمومی طور پر یہ سزا سر قلم کرکے دی جاتی ہے۔

تاہم کچھ عرصے سے سعودی عرب میں سزائے موت کے دیگر طریقوں کو بھی آزمایا گیا ہے۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...