Home نیوز پاکستان جناح ٹرمینل میں پی آئی اے طیارہ واٹر ٹینکر سے ٹکرا گیا

جناح ٹرمینل میں پی آئی اے طیارہ واٹر ٹینکر سے ٹکرا گیا

Share
Share

کراچی: جناح ٹرمینل پر قومی ائیرلائن کے اے ٹی آر ساختہ طیارے سے واٹر ٹینکر ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں جہاز کو جزوی نقصان پہنچ گیا۔

کراچی ائیرپورٹ پر پی آئی اے کے کراچی سے اسلام آباد کے لیے اضافی پرواز نمبر پی کے 8300 کے طیارے کو حادثہ پیش آیا، ایئرپورٹ میں طیارے اور پانی فراہمی پر مامور گاڑی میں تصادم ہوا۔

ذرائع کے مطابق روانگی سے قبل رن وے پر موجود اے ٹی آر طیارے کو پانی سپلائی کرنے پر مامور گاڑی طیارے کے نچلے حصے سے ٹکرائی اور رجسٹریشن نمبر اے پی بی ایچ ایچ کےحامل طیارے کو نقصان پہنچا۔

پرواز کے مسافر لاؤنج میں طیارے پر منتقلی کے منتظر ہونے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم علی الصباح 6 بجے روانہ ہونے والی پرواز حادثے کے باعث 4 گھنٹے بعد منسوخ کر دی گئی۔

حکام نے بتایا کہ پی آئی اے کے طیارے کو جانچ پڑتال اور مرمت کے لیے پی آئی اے ہینگر روانہ کردیا گیا اور پرواز کے مسافروں کو دیگر پروازوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

استنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے امن، ترقی...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کر دی، عوام نے مزید ریلیف کا مطالبہ کر دیا

پیٹرول اور ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری اسلام آباد: وفاقی...