Home سیاست آذربائیجان کے میوزیم میں بینظیر بھٹو شہید کی تصویر نظر آئی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب

آذربائیجان کے میوزیم میں بینظیر بھٹو شہید کی تصویر نظر آئی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب

Share
Share

اسلام آباد :اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کے دوران جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بتایا کہ آذربائیجان کے میوزیم میں بینظیر بھٹو شہید کی تصویر نظر آئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کر رہے ہیں جس کے دوران بشریٰ بی بی کے وکیل نے گزشتہ روز اپنے دلائل مکمل کر لیے تھے۔

آج ایف آئی اے پراسیکیوٹر عمیر مجید عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے دلائل کا آغاز کیا۔
عدالت میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ اگر آپ کو یا ڈپٹی اٹارنی جنرل صاحب کو موقع ملے تو آذربائیجان جا کر دیکھیں، وہاں ایک ایسا میوزیم ہے جہاں پر گفٹ رکھے جاتے ہیں۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بتایا کہ دنیا کے صدور کو جو گفٹ ملتے ہیں وہ وہاں پر رکھتے ہیں ان کی تصاویر کے ساتھ۔

انہوں نے کہا کہ یاسر عرفات کی جانب سے مسجدِ اقصیٰ کے ماڈل کا تحفہ بھی وہاں موجود ہے، وہاں جانا ہوا تو ہم بھی ڈھونڈتے رہے، مجھے وہاں پر محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی تصویر نظر آئی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ بد قسمتی سے کسی اور پاکستانی حکمراں یا شخصیت کی کوئی تصویر نظر نہیں آئی۔

Share
Related Articles

پی ٹی آئی کی جدوجہد کا مقصد جمہوریت کی سربلندی اور آئین وقانون کی حکمرانی ہے،علی امین گنڈاپور

ڈی آئی خان: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے...

کرم میں فوجی آپریشن کے لیے راہ ہموار کی جا رہی ہے، مولانا فضل الرحمان

مردان:جمعیت علمائے اسلام( ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ...

کیا آپ جانتے ہیں انسانی آنکھ کتنے میگا پکسلز کی ہوتی ہے؟

کیمرے آج کے دور میں ہماری روزمرہ کی زندگی کا ایک لازمی...

تحریک انصاف کا 190 ملین پاونڈز کیس کا فیصلہ اگلے 48گھنٹوں میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے 190 ملین پاونڈز کیس (القادر ٹرسٹ کیس)...