Home سیاست بیس حلقوں میں دوبارہ گنتی کروا کر ہمیں ہرانے کا پلان تیار کر لیا گیا: عمر ایوب

بیس حلقوں میں دوبارہ گنتی کروا کر ہمیں ہرانے کا پلان تیار کر لیا گیا: عمر ایوب

Share
Share

اسلام آباد: تحریک انصاف کے سینئر رہنما عمرایوب نے کہا کہ بیس حلقوں میں دوبارہ گنتی کروا کے ہمیں ہرانے کا پلان تیار کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عمرایوب نے کہا کہ یہ اسمبلی میں اپنے لوگوں کو لاکر من پسند قانون سازی کرنا چاہتے ہیں، ہمارے امیدوار 202 نشستوں پر جیت رہے تھے۔

عمر ایوب نے مزید کہا کہ ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا ہے، ہم اپنے مینڈیٹ چوری ہونے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، مخصوص نشستوں پر ہمارا حق نہیں دیا جا رہا، اس پر سپریم کورٹ جا رہے ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ وکلاء ہمارے تمام کیسز کو بہت اچھے سے لڑ رہے ہیں، ہائیکورٹ میں بھی ہماری تین اپیلیں دائر ہو چکی ہیں، ہم سے بلے کا نشان چھینا گیا ہے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...