Home سیاست پی ٹی آئی احتجاج میں زخمی ہونے والا پولیس کانسٹیبل جان کی بازی ہارگیا

پی ٹی آئی احتجاج میں زخمی ہونے والا پولیس کانسٹیبل جان کی بازی ہارگیا

Share
Share

اسلام آباد: تحریک انصاف کے پرتشدد احتجاج کے دوران زخمی ہونے والا اسلام آباد پولیس کا کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق شرپسند عناصر پولیس کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کو اغوا کے بعد تشدد کرتے رہے، کانسٹیبل اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

عبدالحمید انوسٹی گیشن ونگ میں تعینات تھے جبکہ لاء اینڈ آرڈر ڈیوٹی پر 26 نمبر چونگی پر موجود تھے۔

عبدالحمید ایبٹ آباد کے رہائشی تھے اور وہ اسلام آباد پولیس میں 1988 میں بھرتی ہوئے۔ عبدالحمید نے 3 ماہ بعد پولیس سے سروس مکمل کرکے ریٹائر ہونا تھا۔

وزیراعظم نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جاں بحق اہلکار کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی اور ہدایت کی کہ واقعے میں ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ احتجاج کی آڑ میں تشدد کا راستہ اپنایا، اسی سیاسی جماعت نے ماضی میں سرکاری ٹی وی کی عمارت پر حملہ کیا اور پارلیمنٹ ہاؤس کا گیٹ توڑا۔

Share
Related Articles

اپوزیشن جماعتوں کے جاری کردہ اعلامیے پر جے یو آئی نے دستخط نہیں کئے، کامران مرتضی

اسلام آباد:سینیٹر کامران مرتضی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب...

پاکستان ابو ظہبی کے درمیان بینکنگ، کان کنی، ریلویز، انفرااسٹرکچر کے ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط

اسلام آباد:پاکستان اور ابوظبی کے درمیان بینکنگ، کان کنی، ریلویز اور انفرااسٹرکچر...

وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے مزید نئے وزرا نے حلف اٹھالیا

اسلام آباد:وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے مزید نئے وزرا نے حلف...