Home سیاست کسی سیاستدان کو ہی نگراں وزیراعظم کا عہدہ ملنا چاہئیے، خورشید شاہ

کسی سیاستدان کو ہی نگراں وزیراعظم کا عہدہ ملنا چاہئیے، خورشید شاہ

Share
Share

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و وفاقی وزیر قدرتی و آبی وسائل خورشید کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم کا عہدہ کسی سیاستدان کو ہی ملنا چاہیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں پیپلز پارٹی کے موقف پر بات نہیں کروں گاوہ فیصلہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ سمیت دیگر جماعتیں مل بیٹھ کرہی طے کریں گی،میرے خیال میں چونکہ نگران وزیراعظم ایک سیاسی عہدہ ہے، اس لیے اس پر کسی سیاستدان کو ہی ہونا چاہیےتاکہ وہ سیاسی فیصلہ کرسکے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ اسحاق ڈار کے نگراں وزیراعظم کے حوالے سے کہا کہ میرا بھی یہی خیال ہے کہ سیاسی آدمی ہو، سیاستدان ہو اوراس کیساتھ اکانومسٹ بھی ہو تو یہ بہتر ہو گا ۔

انہوں نے کہا ہے کہ مگر یہ ابھی طے نہیں ہوا لیکن جو بھی فیصلہ ہو گا وہ مل بیٹھ کرہی ہو گا۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...