Home نیوز پاکستان ‎جہلم میں مسلح کار سواروں کی فائرنگ سے ایک پرائیویٹ شخص اور 2 اہلکار جاں بحق

‎جہلم میں مسلح کار سواروں کی فائرنگ سے ایک پرائیویٹ شخص اور 2 اہلکار جاں بحق

Share
Share

راولپنڈی: جہلم کے قریب جی ٹی روڈ پر اے این ایف اور مسلح کار سواروں کے مابین مقابلے کے دوران اے این ایف کے دو اہلکار اور ایک پرائیویٹ اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

جی ٹی روڈ کالا پل کے قریب اے این ایف ٹیم نے مشکوک کار کو روکنا چاہا لیکن کار میں سوار ملزمان نے اے این ایف ٹیم پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اے این ایف ہیڈ کانسٹیبل گلزار اور کانسٹیبل مظہر موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ پرائیویٹ اہلکار ذیشان شدید زخمی ہوا جو اسپتال میں دم توڑ گیا۔

تینوں ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے جنگل میں فرار ہوگئے۔ پولیس اور اے این ایف کی بھاری نفری ملزمان کی تلاش کے لیے جی ٹی روڈ کے کنارے سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔

ترجماں اے این ایف کے مطابق اے این ایف نے شہزاد نامی کار ڈرائیور کو گرفتار کرلیا جس نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ کھاریاں کے بلال نامی شخص نے اسکی کار بک کی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...