Home Uncategorized برطانوی سکولوں کے نصاب میں آئس کریم کھانے کی سرگرمی کو شامل کرنے کی تجویز

برطانوی سکولوں کے نصاب میں آئس کریم کھانے کی سرگرمی کو شامل کرنے کی تجویز

Share
Share

 

لندن: برطانیہ کے اسکولوں میں سلیبس میں آئس کریم کھانے اور آٹا گوندھنے جیسی سرگرمیوں کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چار سرکردہ سائنسی تنظیموں نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 3 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کے نصاب میں، مٹی کھودنے، باغات کا دورہ کرنے، ری سائیکلنگ کرنے، آئس کریم کھانے، آٹا گوندھنے اور موسیقی کے آلات بجانے کے ساتھ ساتھ “بنیادی تجربات” کا ایک سلسلہ بھی شامل کرے۔

رائل سوسائٹی آف کیمسٹری، انسٹی ٹیوٹ آف فزکس، رائل سوسائٹی آف بائیولوجی اور ایسوسی ایشن فار سائنس ایجوکیشن نے سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی کی تعلیم میں عدم مساوات کو کم کرنے کی کوشش میں پرائمری اسکول کے نصاب میں اصلاحات کے لیے سفارشات شائع کی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ محدود تجربے والے بچے بلا شبہ نقصان میں ہیں لہٰذا یہ بنیادی طور پر ناانصافی ہے اور نصاب میں شامل یہ نئی سرگرمیاں بچوں کے لیے بھرپور ضروری تجربات فراہم کرنے، خاص طور پر پرائمری اسکول کے ابتدائی سالوں میں، اس مسئلے کو کسی حد تک حل کرنے میں مدد کرے گا۔

ٹھوس تجربات اس بنیاد کو تشکیل دیتے ہیں جہاں سے بچے اپنے تخیلات کی دلیل حاصل کر سکتے ہیں اور انہیں ثانوی اسکول میں مزید تجریدی تعلیم کے لیے تیار کر سکتے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...