Home سیاست پی ٹی آئی رہنما صداقت عباسی کے مبینہ اغواء کیخلاف درخواست پر آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب

پی ٹی آئی رہنما صداقت عباسی کے مبینہ اغواء کیخلاف درخواست پر آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب

Share
Share

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما صداقت عباسی کے مبینہ اغواء کیخلاف درخواست میں انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سے ایک ہفتہ میں رپورٹ طلب کرلی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے صداقت عباسی کے مبینہ اغواء کیخلاف کیس کی سماعت کی۔

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد پولیس نے عدالتی حکم پر رپورٹ جمع کرادی،جس میں بتایاگیاکہ صداقت عباسی اسلام آباد پولیس کی تحویل میں نہیں ہیں،صداقت عباسی کی مبینہ گمشدگی کے حوالے سے مقدمہ تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کرلیا ہے۔

عدالت نے معاملے پر آئی جی اسلام آباد سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہاکہ آئی جی اسلام آباد وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کو خط لکھیں، معلومات لی جائیں کہ صداقت عباسی وزارت دفاع آیا وزارت داخلہ کے ماتحت اداروں کی تحویل میں تو نہیں ہیں۔

عدالت نے یہ ہدایت بھی کی کہ ایس ایس پی آپریشنز معاملے کی تحقیقات کیلئے سینئر آفیسر کو تعینات کریں ، عدالت نے کیس کی سماعت 13 ستمبر تک کیلئے ملتوی کردی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...