Home سیاست عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کیلیے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کیلیے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

Share
Share

لاہور: سنی اتحاد کونسل کی رکن پنجاب اسمبلی بسمہ چوہدری نے عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کیلیے قرارداد جمع کروادی۔

پی پی 41 منڈی بہاؤالدین سے سنی اتحاد کونسل کی ایم پی اے بسمہ چوہدری کی جانب سے امریکی جیل میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی بارے اہم قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ عافیہ صدیقی ایک پاکستانی شہری ہے، اس کی جان اور عزت کی حفاظت فیڈریشن آف پاکستان کی ذمہ داری ہے اور ہر پاکستانی شہری کو یہ حق حاصل ہے کہ خواہ وہ کہیں بھی ہو۔

قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ عافیہ صدیقی کے وکیل نے انکشاف کیا ہے کہ عافیہ پر صرف جسمانی تشدد ہی نہیں جنسی تشدد بھی کیا جارہا ہے، کیا ریاست پاکستان اپنی بیٹی کی یہ بے حرمتی برداشت کرسکتی ہے؟ عافیہ صدیقی پر ذہنی دباؤ ڈالا جارہا اور اپنے مذہب سے دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، اسے امام سے ملنے نہیں دیا جارہا ہے۔

انہوں نے قرارداد میں لکھا کہ عافیہ صدیقی اس کو قانونی دفاع کے حق سے محروم کرنے کیلئے دستاویزات پر دستخط بھی نہیں کرنے دیئے جارہے ہیں، پاکستان کی بیٹی پر یہ ظلم اور بربریت ہمیں ہرگز منظور نہیں ہے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عافیہ صدیقی کو وطن واپس لانے کی بھرپور اور مخلصانہ کوشش کی جائے، یہ کوششیں صرف زبانی نہیں عملی طور پر کی جائیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈرز پر بلاتاخیر عمل کیا جائے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو ہمدردانہ بنیادوں پر رہائی کے قانون کے مطابق اس کی گرتی ہوئی جسمانی و ذہنی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کرے، ڈاکٹر عافیہ صدیقی بیس سال سے ناحق قید ہیں، وہ شدید بیمار ہیں اور کسی کیلئے کوئی خطرہ نہیں ہیں، صدارتی معافی اور ہمدردی کی بنیاد پر رہائی کیلئے وزیراعظم پاکستان خود امریکہ سے تحریری طور پر مطالبہ کریں۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان فوری طور پر میڈیکل ٹیم کے معائنہ اور اپنی مرضی کے امام سے ملاقات کیلئے امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ سے مطالبہ کرے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...