Home نیوز پاکستان آٹے اور میدے کی قیمتوں میں نمایاں کمی

آٹے اور میدے کی قیمتوں میں نمایاں کمی

Share
Share

کراچی: آٹے اور میدے کی قیمتوں میں نمایاں کمی آگئی۔چئیرمین ہول سیل گروسرز ایسویسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت قیمتیں کم ہونے کا فائدہ عوام تک پہنچائے۔

چئیرمین ہول سیل گروسرز ایسویسی ایشن عبدالرئوف ابراہیم کا کہنا ہے کہ کراچی میں آٹے کے سرکاری ریٹ زیادہ اور بازار میں سستا فروخت ہورہا ہے، آٹے کی قیمت میں 16 روپے فی کلو کی کمی آگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ درآمدی گندم کے ساتھ ہماری ملکی فصل بھی بھرپور ہوئی ہے، ہول سیل میں گندم کے نرخ 5 روپے کم ہو کر 87 روپے فی کلو پر آگئے، شہر میں ڈھائی نمبر راشن کے آٹے کی قیمت 122 روپے سے کم ہوکر 106 روپے فی کلو پر آ گئی۔
انہوں نے کہا کہ کمشنر کراچی نے رمضان میں آٹے کے نرخ 123 روپے فی کلو مقرر کر رکھے ہیں، آٹا سستا ہونے کے باوجود کمشنر کراچی کی طرف سے نظر ثانی شدہ ریٹ لسٹ جاری نہیں کئی گئی۔

عبدالرؤف ابراہیم نے کہا کہ جوڑیا بازارمیں آٹے کی پچاس کلو کی بوری کی قیمت 5300 روپے ہوگئی، شہر میں آٹے، میدہ اور فائن اٹے کی قیمت میں کمی کے باوجود بیکری اور نان بائیوں نے قیمتوں میں کمی نہیں کی۔

چئیرمین ہول سیل گروسرز ایسویسی ایشن کا کہنا ہے کہ بیکری پر درمیانی ڈبل روٹی 130 روپے اور ہوٹلوں پر روٹی 25 سے 30 میں فروخت کی جا رہی ہے، حکومت آٹے کی قیمت کم ہونے کا فائدہ عوام تک پہنچائے، کمشنر کراچی فوری طور پر روٹی ،اور بیکری آئیٹم کی قیمتوں میں کمی کروائیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...