Home Uncategorized چھ سالہ بچی انتہائی کم وقت میں ریوبک کیوب حل کرنے والی پہلی لڑکی بن گئی

چھ سالہ بچی انتہائی کم وقت میں ریوبک کیوب حل کرنے والی پہلی لڑکی بن گئی

Share
Share

بیجنگ:کمسن بچی نے کم ترین وقت میں ریوبک کیوب حل کر کے نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔

چین کے صوبے جیانگ ژو سے تعلق رکھنے والی چھ سالہ بچی 6 سیکنڈ سے بھی کم وقت میں ریوبک کیوب حل کرنے والی پہلی لڑکی بن گئی۔

کواؤ کیکسیان نامی بچی نے سنگاپور میں منعقدہ ورلڈ کیوب ایسوسی ایشن ریوبک کیوب انٹر نیشنل اوپن میں ریوبک کیوب 5.97 سیکنڈ (اوسط) وقت میں اسے حل کر کے خواتین کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

بتایا جاتا ہے کہ کواؤ کیکسیان نے صرف تین سال کی عمر میں اپنی ایک کزن سے متاثر ہو کر ریوبک کھیلنا شروع کیا، اسے اس کی کزن نے سپیڈ کیوبنگ کا آرٹ سکھایا جو کہ تیزی سے دنیا کا مشہور پہیلی بوجھنے پر مبنی آرٹ ہوتا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...