Home سیاست سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے خصوصی کمیٹی قائم

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے خصوصی کمیٹی قائم

Share
Share

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کی آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کر دی ہے ۔محمد اسلم بھوتانی کمیٹی کے چیئرمین مقرر کردئیے گئے ۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے کمیٹی کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا محمد اسلم بھوتانی کمیٹی کے چیئرمین مقررجبکہ دیگر کان میں شاہدہ اختر علی، محمد ابوبکر، چوہدری محمد برجیس طاہر، شیخ روحیل اصغر شامل ہیں۔

سید حسین طارق، ناز بلوچ، خالد حسین مگسی، وجیہا قمر اور ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ بھی کمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں۔

کمیٹی اپنی تحقیقات اور انکوائری کے سلسلے میں کسی بھی تحقیقاتی ادارے کی مدد کے سکے گی ۔کمیٹی اپنی جامع تحقیقات کرکے رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کرے گی۔

خیال رہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کی آڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ پی ٹی آئی کا انتخابی ٹکٹ دلانے کے بدلے ایک کروڑ 20 لاکھ کا تقاضا کر رہے ہیں۔

Share
Related Articles

29 مقدمات: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں اہم پیش رفت

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج...

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی...

وزیراعلیٰ مریم نواز کا انقلابی اقدام،پنجاب میں اے آئی گورننس نظام متعارف

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں پورے حکومتی، سرکاری اور...

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...